قومی خبریں

ہوا میں اڑتے طیارہ کے اندر ہوئی تھپڑ بازی، خوفزدہ ایئر ہوسٹس بھاگ کھڑی ہوئی، ویڈیو وائرل

طیارہ زمین سے ہزاروں فیٹ اوپر تھا اور کچھ مسافروں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھ کر دیگر مسافر حیران و پریشان تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 
ali

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ ویڈیو ہوا میں اڑتے طیارہ کے اندر کی ہے جس میں گھونسے اور تھپڑبازی کے نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بینکاک سے کولکاتا آ رہی ایک فلائٹ میں مسافروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بات اتنی بڑھ گئی کہ گھونسے اور تھپڑ بازی شروع ہو گئی۔

Published: undefined

طیارہ زمین سے ہزاروں فیٹ اوپر تھا اور کچھ مسافروں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھ کر دیگر مسافر حیران و پریشان تھے۔ طیارہ ’تھائی اسمائل ایئرویز‘ کا تھا اور ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دو شخص کے درمیان بحث و مباحثہ ہو رہا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ہاتھ نیچے کر‘‘۔ کچھ ہی دیر میں دونوں مسافروں کے درمیان ہو رہی کہا سنی مار پیٹ میں بدل جاتی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ایک دوسرے سے نبرد آزما دونوں مسافروں میں سے ایک اپنا چشمہ اتارتا ہے اور دوسرے مسافر کو مارنا شروع کر دیتا ہے۔ پھر ایک شخص کا دوست بھی آ جاتا ہے اور وہ بھی دوسرے کو مارنا شروع کر دیتا ہے۔ اس درمیان ایک ایئرہوسٹس دونوں کو سمجھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، لیکن جب ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے تو وہ خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسرا مسافر ہاتھ نہیں چلاتا، وہ صرف اپنا دفاع کرتا رہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ 27 دسمبر کا ہے جس میں تین چار ساتھی مسافر مل کر ایک دیگر مسافر کی پٹائی کر دیتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined