قومی خبریں

مذہب کی دیوار نے بیٹے کو ماں سے کیا دور، بچھڑی ہوئی ماں 25 سال بعد بیٹے سے مل کر بھی رہی خالی ہاتھ!

25 سال بعد اپنی فیملی سے ملی خاتون کو اس کے گھر والوں نے صرف اس لیے اپنانے سے منع کر دیا، کیونکہ خاتون نے ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی مذہب اختیار کر لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

تقریباً 25 سال بعد اپنی فیملی سے بچھڑی ہوئی ضعیفہ کی ملاقات بیٹے اور گھر والوں سے ہوئی، لیکن یہ ملاقات وہ خوشیاں نہ دے سکیں جس کی امید ایک ماں نے کی تھی۔ اس ماں کے بیٹے نے اسے اپنانے سے انکار کر دیا، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ خاتون نے ہندو مذہب چھوڑ کر بہت پہلے ہی عیسائی مذہبا ختیار کر لیا تھا۔ بیٹے نے اپنی بچھڑی ہوئی ماں کے سامنے یہ شرط رکھ دی کہ اگر وہ عیسائی مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لے، تو گھر میں جگہ دینے کے لیے راضی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع کی رہنے والی ایک خاتون 25 سال قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔ تقریباً 70 سال کی اس خاتون کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کی موت کے بعد گھر سے نکلی تھی اور بھٹک کر کولکاتا پہنچ گئی۔ وہاں ایک شیلٹر ہوم میں اسے پناہ ملی۔ خاتون گزشتہ 25 سالوں سے کولکاتا کے شیلٹر ہوم میں ہی زندگی گزار رہی تھی۔ اس دوران خاتون کو مشنری کے لوگ ملے اور ان لوگوں نے خاتون کی مدد کی۔ ان سے متاثر ہو کر خاتون نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا تھا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ شیلٹر ہوم میں ضعیفہ کو اپنے گھر والوں کی بہت یاد آتی تھی۔ گھر والوں کو یاد کرتا دیکھ کر شیلٹر ہوم کے ملازمین نے خاتون کے گھر والوں کو تلاش کرنا شروع کیا۔ کسی طرح خاتون کے گھر والوں کا پتہ چل گیا۔ یہ انتظام کیا گیا کہ ضعیفہ ویڈیو کال پر گوڈا کے گاؤں دہوپ نگر میں رہنے والے بیٹے سے بات کرے۔ ماں اور بیٹے کی بات چیت بھی ہوئی، لیکن جب بیٹے کو پتہ چلا کہ اس کی ماں نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا ہے، تو اس نے ماں کو اپنے گھر میں جگہ دینے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے کو یہ جان کر بہت تکلیف ہوئی کہ اس کی ماں ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی مذہب اختیار کر چکی ہے۔ یہ جانکاری ملنے کے بعد بیٹے نے کہا کہ اگر اس کی ماں عیسائی مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیتی ہے تو وہ انھیں اپنانے کے لیے تیار ہے۔ حالانکہ ضعیفہ نے عیسائی مذہب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ اس بات سے بے حد مایوس بھی ہوئی کہ اس کے اپنے بیٹے نے صرف اس لیے اپنانے سے انکار کر دیا کہ وہ اب ہندو مذہب چھوڑ چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined