
کپل سبل / آئی اے این ایس
راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر بنگلہ دیش کے راستے اقتدار کی تبدیلی کی کوشش کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔ کپل سبل نے بدعنوانی، اداروں اور ووٹر لسٹ کو لے کر بھی حکومت پر سوالات اٹھائے۔
کپل سبل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ الزام عائد کرتے ہیں کہ کانگریس بنگلہ دیش کے راستے اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔ نہیں، عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔ بدعنوانی کے خلاف ہندوستان کے نعرے کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہروں نے آپ کو اقتدار تک پہنچایا تھا۔ لیکن اس کے بعد آپ نے کیا کیا؟ بدعنوانی کو گلے لگا لیا۔ اداروں پر قبضہ کر لیا۔ ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی۔ اب اقتدار سے جانے کا وقت آ گیا ہے!‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔