قومی خبریں

ملک میں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 167.87 کروڑ سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 لاکھ سے زیادہ افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 167.87 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی RAJESH KUMAR

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 لاکھ سے زیادہ افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 167.87 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 لاکھ 10 ہزار 693 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 167 کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار 137 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 72 ہزار 433 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 921 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.67 فیصد ہےجبکہ کیسز کی شرح 10.99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو لاکھ 59 ہزار 107 لوگوں کو کووڈ سے شفایاب ہوئے اوراب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار 414 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ شرح 95.14 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 69 ہزار 449 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک ملک میں کل 73.41 کروڑ کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined