قومی خبریں

بہار میں 15 اپریل کو نئے وزیر اعلیٰ کی ہوگی حلف برداری، زور و شور سے چل رہی تیاری

14 اپریل کو صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں نتیش کمار کئی اہم ایجنڈوں پر مہر لگائیں گے۔ یہ ان کی آخری کابینہ میٹنگ ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار (فائل) / آئی اے این ایس

 

2 روز بعد یعنی 15 اپریل کو بہار میں نئے وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔ پارٹی دفتر سے لے کر راج بھون تک اس کی تیاری چل رہی ہے۔ آج صرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش پر میٹنگ ہوئی۔ پیر کی صبح وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش پر اعلی سطحی میٹنگ چلی۔ اس میں جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے سنگھ، للن سنگھ، بجیندر یادو، وجے چودھری، شرون کمار اور زماں خان موجود تھے۔ تمام لوگوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں 14 اپریل کو ہونے والی این ڈی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اور جے ڈی یو کے کوٹے سے بننے والے وزیر اور نشانت کمار کو لے کر بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

میٹنگ ختم ہونے کے بعد ریاستی وزیر زماں خان نے واضح طور پر کہا کہ 15 اپریل کو ہی نئی حکومت کی حلف برداری ہوگی۔ اس کی تیاری چل رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش سے نکلنے کے بعد للن سنگھ اور سنجے جھا نے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش پر جا کر میٹنگ کی۔ یہاں پر لیڈران کے درمیان نئی کابینہ کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔

Published: undefined

دوسری جانب پٹنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ، ایک انے مارگ اور راج بھون کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پٹنہ کے ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم کو لوک بھون بلایا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ حلف برداری تقریب سے متعلق ڈی ایم کو کئی ہدایات دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی بھی پٹنہ آ ئیں گے۔ وزیر اعظم منگل کی شام کو پٹنہ آئیں گے، لوک بھون میں رکیں گے اور 15 اپریل کو نئی حکومت کی حلف بردراری میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈران سنجے جھا اور وجے چودھری کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر جو بیان جاری کیا گیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے نام سے پارٹی کو کوئی مطلب نہیں ہے۔ جے ڈی یو کا واضح طور پر کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بی جے پی کو ہی طے کرنا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو لے کر تبادلہ خیال جاری ہے۔ مبصر بنے شیوراج سنگھ چوہان کے آنے کے بعد ہی کچھ واضح ہو پائے گا۔ ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے صاف طور پر کہا کہ 14 اپریل کو پہلے بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی، اس کے بعد حکومت کی تشکیل کا عمل آگے بڑھے گا۔ سب کچھ طے پروگرام کے مطابق ہی چل رہا ہے۔ بی جے پی کی میٹنگ کے بعد این ڈی اے کی قانون ساز پارٹی کے لیڈران کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں تمام اراکین اسمبلی بی جے پی کی جانب سے طے کیے گئے چہرے پر اپنی منظوری دیں گے۔

Published: undefined

سکریٹریٹ کی جانب سے کابینہ کی میٹنگ کی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 14 اپریل کو صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں نتیش کمار کئی اہم ایجنڈوں پر مہر لگائیں گے۔ یہ ان کی آخری کابینہ میٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined