قومی خبریں

ملک کی راجدھانی دہلی میں لڑکی کو سرعام کیا گیا اغوا، ویڈیو وائرل

دہلی میں ایک لڑکی کو کار میں دو سے تین آدمیوں کے ذریعہ اغوا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دو افراد کو ایک لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور اپنی گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی کے منگول پوری سے ایک لڑکی کو کار میں دو سے تین آدمیوں کے ذریعہ اغوا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دو افراد کو ایک لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور اپنی گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اس معاملہ پر پولیس نے بتایا کہ کار پر ہریانہ نمبر پلیٹ تھی اور یہ ایک پرائیویٹ کیب تھی۔ ایک راہگیر نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا، جس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بیرونی ضلع، ہریندر کمار سنگھ نے کہا کہ یہ ویڈیو ہفتہ کی رات ان کے نوٹس میں آیا اور انہوں نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے روہنی سے وکاس پوری جانے کے لیے اوبر کے ذریعے گاڑی بک کرائی تھی۔ راستے میں ان کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زبردستی کار کے اندر دھکیل رہا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ٹیکسی کے مالک کی شناخت گڑگاؤں کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے اور وہاں ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined