قومی خبریں

کشمیر میں شیعہ مسلک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا

سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی روڈ پر واقع حسن آباد علاقے میں بننے والی اس عالیشان مسجد کا جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سنگ بنیاد رکھا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

سری نگر: وادی کشمیر میں شیعہ مسلک کی سب سے بڑی مسجد 'المصطفیٰ (ص) جامع مسجد' کا منگل کے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی روڈ پر واقع حسن آباد علاقے میں بننے والی اس عالیشان مسجد کا جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سنگ بنیاد رکھا ہے۔

Published: undefined

اس مسجد کا رقبہ 19000 مربع فٹ پر محیط ہے اور اس میں بہ یک وقت بارہ ہزار سے زیادہ نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں نیز اگر کوئی دینی تقریب کی انجام دہی مطلوب ہو تو بیس ہزار سے زيادہ لوگ مسجد میں سما سکتے ہیں۔ مسجد کی تیسری منزل میں ایک عالیشان کتب خانہ کا قیام بھی عمل لایا جائے گا جہاں علم دوست حضرات کے لئے مطالعہ کی ہر ممکن سہولیت اور اسباب فراہم رہیں گے۔

Published: undefined

سنگ بنیاد کی تقریب میں متعدد علماء دین کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ جن علمائے دین نے سنگ بنیاد کی تقریب سعید میں شرکت کی ان میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری، آغا سید محمد ھادی الموسوی الصفوی، آغا سید محمد عقیل الموسوی الصفوی، آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی، سید عابد حسین حسینی، سید عابد رضوی، سید محمد حسین صفوی، سید محمد حسین موسوی وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر آغا حسن نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور دیگر دینی اثاثوں کی تعمیر و تجدید ایمانی جذبے کا واضح مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سری نگر میں ایک عالیشان جامع مسجد کی تعمیر نہ صرف ایک ناگزیر ضرورت ہے بلکہ قوم کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے سلسلے میں ایک غیر معمولی قدم ہے۔

Published: undefined

انجمن شرعی شیعیان ایک شرعی ذمہ داری اور قوم کے جذبات وخواہشات کا احترام کرتے ہوئے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد ہٰذا ایک بھاری بھرکم منصوبہ ہے جس کو قوم کے سرگرم دست تعاون کے بغیر پایہ تکمیل تک پہنچنا دشوار ہے۔ تقریب میں شریک دیگر علماء کرام نے بھی مسجد کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مسجد مذکورہ کو وقت کا تقاضا اور ایک قومی ضرورت قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined