قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی بنائی گئی فلم ’ڈھائی پہر‘ کو ملا خصوصی ایوارڈ

فلم ’ڈھائی پہر‘ کورونا وبا کے ایسے دور میں بنائی گئی تھی جب آؤٹ ڈور مقامات تک رسائی صفر تھی اور عکس بندی کے مقصد سے پنجاب کو دہلی اور اس کے اطراف میں ہی وجود میں لانا پڑا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: اے جے کے ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹر (اے جے کے ایم سی آرسی)، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کے طلبا عمل دیواسیا، دانش قاضی، جمشید علی، کاشف شکیل اور پنکج راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ڈھائی پہر‘ کو L'Age d Or International Arthouse Film Festival (LIAFF) میں طلبا کے زمرے میں نمایاں کامیابی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اطلاع یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یہ فلم 90 کی دہائی کے پنجاب میں رونما ہونے والے مختلف واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کورونا وبا کے ایسے دور میں بنائی گئی تھی جب آؤٹ ڈور مقامات تک رسائی صفر تھی اور عکس بندی کے مقصد سے پنجاب کو دہلی اور اس کے اطراف میں ہی وجود میں لانا پڑا تھا۔

Published: undefined

ایل آئی اے ایف ایف کا مقصد ایسے فلم کلچر کی نشو و نما ہے جو تحریک دینے کے ساتھ بین تہذیبی اختراعات کو ایک پلیٹ فارم پر ساتھ لائے جس سے لوگوں کی زندگی تفریح اور خدمات سے متمول ہو۔ ساتھ ہی معلوماتی، تعلیمی اور تفریح کے مواقع بھی مہیا کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined