قومی خبریں

ٹی ایم سی میں استعفوں کا دور جاری، راجیہ سبھا رکن پی سی برائیک نے بھی چھوڑا ساتھ، کلیان بنرجی نے دیا الٹی میٹم

کلیان بنرجی نے کہا کہ ہم کل ابھیشیک کے کیس کے لیے تیاری کر رہے تھے اور نصف شب مجھے بتایا گیا کہ وکیل بدل دیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی توہین آمیز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

تصویر اے آئی

 

مغربی بنگال میں طویل عرصہ تک حکومت کرنے والی ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ستارے گردش میں چل رہے ہیں۔ بنگال میں الیکشن ہارنے کے بعد پارٹی میں شروع ہوا استعفوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 11 جون کو ٹی ایم سی کے پرکاش چک برائیک نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو سونپ دیا ہے۔ برائیک نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو جو خط پیش کیا ہے اس میں انہوں نے فوری طور سے رکنیت سے دستبردار ہونے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ برائیک کے طور پر ایک ہفتہ کے اندر ٹی ایم سی سے تیسرے راجیہ سبھا ایم پی نے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو سشمتا دیو نے بھی راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 13 راجیہ سبھا ممبران والی ٹی ایم سی ان استعفوں سے مشکل میں پڑھ گئی ہے۔ برائیک کے استعفیٰ کے بعد ایوان بالا میں اب پارٹی کے ممبران کی تعداد 10 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے سکھیندو شیکھر بھی راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹی ایم سی کے کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی استعفی دے سکتے ہیں۔ اس میں ایک بڑا نام کلیان بنرجی کا سامنے آ رہا ہے۔ خبروں کے مطابق کلیان بنرجی نے جمعرات کو ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ ابھشیک بنرجی کو لے لیں یا پھر میرے جیسے وفاداروں کو۔

Published: undefined

کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو ممتا بنرجی ہٹائیں، بصورت دیگر ہم پارٹی میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف فرضی دستخط کیس سے بھی خود کو الگ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ابھیشیک بنرجی نے کبھی بھی مجھ پر بھروسہ نہیں کیا اور آگے بھی نہیں کریں گے۔ کلیان بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ہم کل ابھیشیک کے کیس کے لیے تیاری کررہے تھے اور نصف شب مجھے بتایا گیا کہ وکیل بدل دیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی توہین آمیز ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو سینئر لیڈران کا احترام کرنا نہیں آتا۔ کلیان بنرجی نے ابھیشیک کو مغرور شخص بتایا اور تلخ لہجے میں کہا کہ وہ ہیں کون؟ ابھیشیک بنرجی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined