قومی خبریں

الیکشن کمیشن نے کانگریس کی درخواست مسترد کر دی، ’کہا ای وی ایم اور وی وی پیٹ پر کسی بحث کی ضرورت نہیں!‘

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے تعلق سے کمیشن سے بات کرنے کی کانگریس لیڈر جے رام رمیش کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس پر کسی بحث کی ضرورت نہیں

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی کے تعلق سے کمیشن سے بات کرنے کی کانگریس لیڈر جے رام رمیش کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو ای وی ایم کے استعمال پر پورا بھروسہ ہے، اس لیے انہوں نے یہ کہا کہ اس پر کسی بحث کی ضرورت نہیں۔

Published: undefined

کمیشن نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے تعلق سے عوام کے درمیان جو بھی معلومات دستیاب ہیں۔ ای وی ایم سے متعلق مکمل معلومات سوالات اور ان کے جوابات کے ساتھ تفصیل سے دی گئی ہیں۔ ای وی ایم سے متعلق تمام شکوک و شبہات ان سوالات اور ان کے جوابات سے دور ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کے بعد وی وی پی اے ٹی کے نظام پر کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کا نظام 2013 میں کانگریس حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی سے متعلق جامع معلومات پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔

Published: undefined

کمیشن نے یہ بات کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو لکھے گئے خط کے جواب میں کہی ہے جس میں انہوں نے کمیشن سے درخواست کی تھی کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے لیڈروں کا ایک گروپ چیف الیکشن کمشنر اور ان کے معاونوں سے سے ملنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

کمیشن نے کہا کہ موجود دستاویزات میں ای وی ایم سے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔ انڈیا الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے جو حقائق سامنے آئے ہیں ان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ