امپھال: منی پور کے نونی ضلع میں گزشتہ روز مزید 12 لاشیں برآمد ہونے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاشوں میں 15 علاقائی فوج کے اہلکاروں اور پانچ شہریوں کی شناخت ہو گئی ہے اور 43 دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
منی پور پولیس، فوج، آسام رائفلز، علاقائی فوج، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی طرف سے توپول میں تودے گرنے کے مقام پر تلاشی مہم جاری ہے۔ 29 اور 30 جون کو لینڈ سلائیڈنگ میں ایک علاقائی فوج کا کیمپ بہہ گیا تھا۔ وزیراعلی این بیرن سنگھ نے دوسرے دن بھی بچاؤ آپریشن کا معائنہ کیا اور راحتی کام میں شامل تمام لوگوں سے ملاقات کی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے میں مدد کے لیے این ڈی آر ایف اہلکاروں کو بھیجا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاپتہ افراد آئندہ دو تین روز میں مل جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 81 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18 افراد کو بچا لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم
تصویر: سوشل میڈیا