
شدید گرمی کی فائل تصویر
رواں موسم گرما کے آغاز سے ہی گرمی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ عالمی درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 100 گرم ترین شہروں میں سے 92 ہندوستان کے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 شہر تھائی لینڈ میں اور 2 نیپال میں ہیں۔ اپریل کے شروع میں دہلی، ممبئی، چنئی اور بنگلور جیسے شہروں میں درجہ حرارت کی سطح 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گئی۔ اس دوران دہلی کا درجہ حرارت 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
Published: undefined
پورے ملک میں ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.4 ڈگری سیلسیس اتر پردیش کے باندہ کا رہا۔ اس کے بعد پریاگ راج میں 45.5 ڈگری، وارانسی میں 45 ڈگری، جھانسی میں 44.8 ڈگری اورغازی آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کےعلاوہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری یا اس سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے گرم لہر کے حالات پیدا ہورہے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان اور وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں میں گرم لہر کا امکان ہے۔ شمالی ہندوستان میں راتیں بھی گرم رہ سکتی ہیں۔ یہ صورتحال ’ہیٹ ڈوم‘ جیسے حالات کی طرف اشارہ کررہی ہے جس میں گرم ہوا ایک علاقے میں پھنس جاتی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
Published: undefined
اس موسم میں 100 سب سے زیادہ گرم شہروں میں اترپردیش کے 37 شہر شامل ہیں۔ وہیں مغربی بنگال کے 18، پنجاب میں 7، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے 6-6، بہار اور اڈیشہ کے 5، مہاراشٹرا کے 4 اور اتراکھنڈ اور آندھرا پردیش کے 2-2 شہر شامل ہیں۔ زیادہ تر شہروں میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں دہلی میں ہفتے کو درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے رام منوہر لوہیا اسپتال میں ہیٹ اسٹروک یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس میں کولنگ ٹب، 200 کلو برف بنانے والی مشینیں اور پورٹیبل آئس پیک بھی رکھے گئے ہیں۔
Published: undefined
شدید گرمی کے موسم میں اتر پردیش کے آگرہ، متھرا، فیروز آباد اور مین پوری میں مزدوروں کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان کام کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اڈیشہ میں پیر سے تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ وہیں کیرالہ میں لوگوں سے دن میں 11 سے 3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلنے اور سیلف لاک ڈاؤن اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اسی طرح کرناٹک میں تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک یونٹ قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ یونٹ 31 جولائی تک فعال رہیں گے جبکہ مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع میں اسکولوں کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ دوپہر کے وقت دھوپ سے بچیں، وافر مقدار میں پانی پییں، ہلکے لباس پہنیں اور بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کا خاص خیال رکھیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے }ہیٹ اسٹروک{ جیسے سنگین مسائل سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined