
وِنڈفال ٹیکس، تصویر اے آئی
امریکہ اور ایران میں جنگ تیز ہونے سے مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ نئے سرے سے شروع ہوئی اس جنگ نے خام تیل کی قیمتوں میں بھی آگ لگا دی ہے۔ ایسے ماحول میں حکومت ہند نے پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ایک خاص ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ ہوائی ایندھن یعنی اے ٹی ایف کی برآمدات پر لگنے والے وِنڈفال ٹیکس میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ 7 روپے فی لیٹر تک کا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی برآمدگی پر اب تک نافذ وِنڈفال ٹیکس کو 8.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 15.5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ اسی طرح ہوابازی ٹربائن ایندھن (اے ٹی ایف) پر یہ ٹیکس 7.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 14.5 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔