دہشت گردوں کے اڈوں کی تباہی کا منظر/ ویڈیو گریب
ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور سے جڑا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں فوج کے جوان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پوری طرح سے نیست و نابود کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’پلاننگ کی، ٹریننگ کی اور ایکشن لیا۔ انصاف ہوا۔‘‘ فوج نے آگے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ پاکستان کے لیے وہ سبق تھا جو اس نے دہائیوں سے نہیں سیکھا۔
Published: undefined
فوج نے اپنے ویڈیو میں کہا، ’’یہ منصوبہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوا، غصہ نہیں لاوا تھا، دماغ میں بس ایک ہی بات- اب کی بار سبق ایسا سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ یہ بدلے کی کارروائی نہیں، یہ انصاف تھا۔ 9 مئی کو رات کے قریب 9 بجے جس دشمن کی پوسٹ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ان سبھی پوسٹوں کو ہندوستانی فوج نے مٹی میں ملا دیا۔ ’آپریشن سندور‘ صرف ایک کارروائی نہیں، پاکستان کے لیے وہ سبق تھا جو اس نے دہائیوں سے نہیں سیکھا تھا۔‘‘
مغربی کمان کے ذریعہ جاری کیے گئے ویڈیو میں جوانوں کو مورٹار فائر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دشمن اپنی پوسٹ چھوڑ کر بھاگتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے 7-6 مئی کی رات ’آپریشن سندور‘ کو انجام دیا۔ اس آپریشن کے تحت مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں 9 دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنا کر اسے بُری طرح تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے شہروں پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیے جسے ہندوستانی فوج نے ناکام بنا کر منھ توڑ جواب دیا۔
Published: undefined
10 مئی کی شام کو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوا۔ حالانکہ تب تک ہندوستانی فوج پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا چکی تھی۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 11 ایئر بیسوں کو پوری طرح سے تباہ کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز