قومی خبریں

کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ: شوپیاں میں گرینیڈ حملہ، 2 غیر مقامی مزدور از جان

جنوبی ضلع شوپیاں کے حرمین گاوں میں ملی ٹینٹوں نے درمیانی شب غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 2غیر مقامی مزدور برسر موقع ہی از جان ہوئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے حرمین گاوں میں ملی ٹینٹوں نے درمیانی شب غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 2غیر مقامی مزدور برسر موقع ہی از جان ہوئے۔

Published: undefined

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے حرمین گاوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ملی ٹینٹوں نے کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت مونش کمار اور رام ساگر ساکن کنوج اُتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ بتادیں کہ ہفتے کے روز ملی ٹینٹوں نے چودھری گنڈ شوپیاں میں کشمیری پنڈت کوگولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ ضلع میں کشمیری پنڈتوں اور غیر مقامی مزدوروں پر ہو رہے حملوں کے بعد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں ضلع میں غیر مقامی مزدوروں اور کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کویقینی بنانے کی خاطر اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شوپیاں میں رات بھر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس دوران کئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined