قومی خبریں

دہلی میں تین لوگوں کے قتل معاملے میں فیروز آباد کا ملزم  تانترک قمر الدین بابا گرفتار!

دہلی میں تین لوگوں کے قتل کے معاملے میں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے دہلی پولیس تانترک قمر  الدین بابا کو گرفتارکرکے فیروز آباد لے آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے پیر گڑھی علاقے میں تین لوگوں کے قتل کے معاملے میں دہلی  پولیس گرفتار فیروز آباد کے  قریب رام گڑھ میں رہنے والے تانترک قمر الدین بابا کو ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے فیروز آباد لے آئی۔ دہلی پولیس پہلے قمرالدین کو رام گڑھ تھانے لے گئی۔ قمرالدین کی آمد کے بعد اسے رام گڑھ پولیس کے ساتھ اس کے گھر لے جایا گیا، جہاں پولیس نے اس کے گھر کے اندر جاکر شواہد اکٹھے کئے۔

Published: undefined

اس کے بعد قمرالدین کو بسائی محمد پور تھانے میں واقع ایک مزار پر لے جایا گیا، جہاں قمرالدین لوگوں کو تانترک رسومات کے لیے لے جاتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی جگہ قمر الدین نے تانترک کی رسم ادا کی تھی۔ صوفی پور مزار کے بعد دہلی پولیس قمرالدین کو ضلع اسپتال لے گئی، جہاں دہلی پولیس نے طبی معائنہ کیا۔

Published: undefined

گرفتار تانترک قمر الدین کا تعلق فیروز آباد سے ہے۔ فیروز آباد کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے رہنے والے قمر الدین نے اپنے تانترک منتر اور لالچ سے دو لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایکا تھانہ علاقہ کے رہنے والے رام ناتھ اور اتر تھانہ علاقہ کے رہنے والے پورن سنگھ کی موت 8 مئی 2025 کو ہوئی تھی۔

Published: undefined

بتایا گیا ہے کہ دونوں کی لاشیں فیروز آباد کے تھانہ مکھن پور کی حدود میں بند شیشے کی فیکٹری کے سامنے واقع مزار کے قریب سے ملی ہیں۔ لاشوں کے قریب سے لڈو، پانی کے گلاس، لیموں اور تانترک رسومات سے متعلق دیگر سامان برآمد ہوا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ رام ناتھ اور پورن سنگھ کی موت زہر پینے سے ہوئی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق، قمرالدین نے رام ناتھ اور پورن سنگھ کو تانترک رسم ادا کرنے کے بعد دفن شدہ خزانہ تلاش کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔ لالچ میں آکر، وہ قمرالدین کے تانترک منتروں کا شکار ہو گئے اور زہر آلود لڈو کھا لیے، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم تفتیش کے بعد ملزم قمرالدین کے خلاف قتل کی سازش کے الزامات شامل کیے گئے۔

Published: undefined

جب مقامی لوگوں سے رام گڑھ تھانہ علاقے کے آکاشوانی روڈ پر واقع قمر الدین کے گھر کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اسے ایک سادہ آدمی بتایا۔ دور دراز کے لوگ تانترک رسومات کے لیے اس کے گھر آتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined