قومی خبریں

تمل ناڈو ’ٹی ای ٹی‘ کا آج سے آغاز، امتحان مراکز میں بیلٹ، جوتوں اور ڈیجیٹل گھڑیوں پر پابندی

امتحان کو شفاف اور بے ضابطگیوں سے پاک بنانے کے لیے امیدواروں کو امتحان ہال کے اندر بیلٹ، جوتے، اونچی ہیل والی سینڈل اور ڈیجیٹل گھڑی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو ٹیچرز ریکروٹمنٹ بورڈ (ٹی آر بی) نے ہفتے سے شروع ہونے والے تمل ناڈو ٹیچر ایلیجبلٹی ٹیسٹ (ٹی این ٹی ای ٹی) میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے سخت ڈریس کوڈ اور سیکورٹی ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔ امتحان کو شفاف اور بے ضابطگیوں سے پاک بنانے کے لیے امیدواروں کو امتحان ہال کے اندر بیلٹ، جوتے، اونچی ہیل والی سینڈل اور ڈیجیٹل گھڑی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں تقرری کے خواہش مند اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی 2 دن تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ سیکنڈری گریڈ ٹیچر بننے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے ’پیپر-1‘222 امتحان مراکز پر منعقد ہوگا، جس میں 61,386 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ جبکہ گریجویٹ ٹیچر کے عہدوں کے لیے ’پیپر-2‘ ریاست کے 613 مراکز پر منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے 1,67,743 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

Published: undefined

امتحان کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیچرز ریکروٹمنٹ بورڈ نے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ افسران مقرر کیے ہیں۔ محکمۂ اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعینات سینئر افسران کو ضلع مانیٹرنگ افسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ افسران انتظامات کی نگرانی کریں گے، امتحان مراکز کا معائنہ کریں گے اور مقررہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Published: undefined

بورڈ نے امتحان مراکز پر پہنچنے کے وقت اور داخلے سے متعلق بھی تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبح 8:30 بجے سے 9:30 بجے کے درمیان اپنے مقررہ امتحان مراکز پر پہنچ جائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ صبح 9:30 بجے کے بعد آنے والے کسی بھی امیدوار کو کسی بھی حالت میں امتحان مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

امتحان مراکز پر پہنچنے کے وقت کے علاوہ، بورڈ نے ان چیزوں پر بھی کئی پابندیاں عائد کی ہیں جنہیں امیدوار امتحان ہال میں ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ امتحان ہال کے اندر بیلٹ، جوتے، اونچی ایڑی والے جوتے، ڈیجیٹل گھڑی، موبائل فون، مائیکروفون، مواصلاتی آلات سمیت کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے کی سخت ممانعت ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد غلط طریقوں کے استعمال کو روکنا اور امتحانی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔

Published: undefined

ٹیچرز ریکروٹمنٹ بورڈ نے وارننگ دی ہے کہ کہ اگر کوئی امیدوار ممنوعہ چیزوں کے ساتھ پایا گیا یا امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر مناسب طرز عمل میں ملوث پایا گیا تو اسے فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ افسران نے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امتحان سے متعلق تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ریاست کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی کے امتحانات میں سے ایک کا انعقاد شفاف، منظم اور خوش اسلوبی سے یقینی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined