قومی خبریں

’پرانی گاڑیاں لے جائیں دہلی سے باہر، بصورت دیگر ضبط کر کے کردی جائیں گی اسکریپ‘، محکمہ ٹرانسپورٹ کا انتباہ

کارروائی سے بچنے کے لیے دہلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں پرانی گاڑیوں کے مالکان سے نو آبجکشن سرٹفکیٹ (این او سی) لینے اور پرانی گاڑیوں کو دہلی سے باہر لے جانے پر زوردیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

 اگر آپ دہلی میں رہتے ہیں اورآپ کے پاس 10 سال پرانی ڈیزل کار یا 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول کار ہے تو دہلی حکومت کا تازہ اقدام آپ کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اگرایسی گاڑیاں سڑکوں پر پائی جاتی ہیں تو انہیں بغیر نوٹس کے ضبط کر کے اسکریپ کردیا جائے گا۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہفتے کو نیا پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ سڑکوں پر کھڑی یا چل رہی کوئی بھی پرانی گاڑی کو پیشگی اطلاع کے بغیر اسکریپ کر دیا جائے گا۔ دہلی حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہلی میں فضائی آلودگی کے معیارات کو سختی سے نافذ کرنا ہے۔ جس کے تحت 10 سال سے زیادہ پرانی ڈیزل گاڑیاں اور 15 سال پرانی پیٹرول گاڑیاں ’انڈ آف لائف‘ (ای او ایل) یعنی پرانی گاڑیوں کے زمرے میں آتی ہیں۔

Published: undefined

اس کارروائی سے بچنے کے لیے دہلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں پرانی گاڑیوں کے مالکان سے نوآبجیشن سرٹفکیٹ (این اوسی) لینے اور پرانی گاڑیوں کو دہلی سے باہر لے جانے پر زوردیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں عوامی مقامات پر چلنے والی بی ایس-3 اور کم امیشن اسٹینڈرڈ والی پرانی گاڑیوں کو قانون کے مطابق بغیر پیشگی اطلاع کے ضبط کر لیا جائے گا اور پھر انہیں اسکریپ کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایسی گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ انہیں این سی آر سے باہر منتقل کرنے سے پہلے این اوسی حاصل کریں۔ اسی کے ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ جلد ہی دہلی سے پرانی (ای اوایل) گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے مہم شروع کرے گا۔ جس سے قومی راجدھانی میں پرانی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined