قومی خبریں

’سسٹم پوری طرح امیروں کے قبضہ میں‘، بہن کا کنکال کندھے پر اٹھانے والے بھائی کے تئیں کانگریس کا اظہارِ ہمدردی

کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’جس ملک میں حکومت امیروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض چٹکیوں میں معاف کرتی ہے، اس ملک میں جیتو جیسے غریبوں کو 19 ہزار روپے کے لیے اس قدر پریشان کیا جاتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اڈیشہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے بینک افسران کو تو کٹہرے میں کھڑا کر ہی دیا ہے، انتظامیہ پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ دراصل جیتو منڈا نامی شخص سے بینک کے افسروں نے کہا کہ اس کی بہن کے اکاؤنٹ میں موجود رقم بہن کے ہاتھوں میں ہی دی جائے گی۔ اس شرط کو پورا کرنے کے لیے بھائی نے مردہ بہن کا کنکال کندھوں پر اٹھایا اور بینک پہنچ گیا۔ اس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے اور جیتو منڈا کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اڈیشہ کا یہ واقعہ انسانیت کو شرمسار کرتا ہے۔ جیتو منڈا کو اپنی بہن کا کنکال کندھے پر لاد کر بینک جانے کو مجبور ہونا پڑا۔ جیتو کی بہن کے اکاؤنٹ میں 19300 روپے تھے، جسے نکالنے جیتو جب دیہی بینک پہنچے تو ان سے کہا گیا کہ اپنی مری ہوئی بہن کو لے کر آؤ۔ ساتھ ہی تمام کاغذات مانگے۔ ایسے میں مجبور ہو کر جیتو نے یہ قدم اٹھایا۔‘‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیتو نے ایک کنکال اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے، جس کے دونوں پیر، جو کہ ہڈیوں کی شکل میں ہیں، نیچے لٹک رہے ہیں اور کنکال کا اوپری حصہ جیتو نے بورے سے چھپایا ہوا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سسٹم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جس ملک میں حکومت امیروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض چٹکیوں میں معاف کرتی ہے، اس ملک میں جیتو جیسے غریبوں کو 19 ہزار روپے کے لیے اس قدر پریشان کیا جاتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے لکھا کہ ’’یہ حادثہ ملک کے اصل حالات کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ حالات جہاں غریبوں کی سماعت نہیں ہے۔ سسٹم پوری طرح سے امیروں کے قبضہ میں ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined