قومی خبریں

سوریہ قتل معاملہ: غازی آباد کے کھوڑا میں نمازِ جمعہ کے پیش نظر الرٹ، 1000 جوانوں کی تعیناتی

قابل ذکر ہے کہ کھوڑا علاقہ میں 19 مساجد اور 4 مدارس ہیں۔ ان میں سے 2 مدارس کو سیل کیا جا چکا ہے اور ایک پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

سوریہ قتل واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے غازی آباد واقع کھوڑا کالونی کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو 19 مساجد پر نماز خیر و عافیت سے پڑھی جائے، اس کے لیے پولیس، پی اے سی، آر اے ایف، آر آر ایف کی بٹالین سمیت تقریباً 1000 پولیس اہلکار علاقے میں تعینات رہیں گے۔ ساتھ ہی پورے علاقے کی ڈرون اور کیمروں سے نگرانی کرائی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کھوڑا علاقہ میں 19 مساجد اور 4 مدارس ہیں۔ ان میں سے 2 مدارس کو سیل کیا جا چکا ہے اور ایک پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔ علاقہ میں کشیدگی والے حالات ہیں، حالانکہ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کا تعاون کر نماز جمعہ امن و امان کے ساتھ کرانے کی بات کہی ہے۔ دراصل سوریہ قتل واقعہ کے بعد کچھ ہندو تنظیموں کی طرف سے جمعہ کی نماز نہ ہونے دینے کی تنبیہ دی گئی ہے، جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نمازِ جمعہ سے قبل کھوڑا میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھوڑا پولیس کے 3 روزہ سرٹیفکیشن مہم میں ہسٹری شیٹر سمیت 1600 جرائم پیشوں کو نشان زد کیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے 45 گینگسٹر کی تفصیلی جانکاری نکال کر ان کو رڈار پر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان سبھی کو جانچ کے دائرے میں لانے کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا اور ضروری کارروائی کے لیے پیش قدمی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined