قومی خبریں

سنیترا پوار این سی پی کی قومی صدر منتخب، پارتھ پوار کو راجیہ سبھا بھیجنے کا اعلان

مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کو این سی پی کا قومی صدر منتخب کر لیا گیا۔ پارتھ پوار کو راجیہ سبھا بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ پرفل پٹیل نے فیصلے کی باضابطہ توثیق کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی قومی عاملہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر پارٹی کا نیا قومی صدر منتخب کر لیا گیا۔ ممبئی میں منعقدہ اجلاس کے بعد اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اسی کے ساتھ پارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ سنیترا پوار کے بیٹے پارتھ پوار کو راجیہ سبھا کی خالی نشست کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ یہ نشست سنیترا پوار کے استعفے اور نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد سنیترا پوار این سی پی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

Published: undefined

سنیترا پوار کے شوہر اور این سی پی کے سابق سربراہ اجیت پوار کا تقریباً ایک ماہ قبل طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے اچانک انتقال کے بعد پارٹی کی قیادت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم قومی عاملہ کے اجلاس میں اس معاملے پر اتفاق رائے قائم کرتے ہوئے سنیترا پوار کو صدر منتخب کر لیا گیا۔

این سی پی کے کارگزار صدر پرفل پٹیل نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی نے متفقہ طور پر سنیترا پوار کو قومی صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارتھ پوار کو راجیہ سبھا کی اس نشست کے لیے نامزد کیا جائے گا جو سنیترا پوار کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Published: undefined

قومی صدر منتخب ہونے کے بعد سنیترا پوار نے کہا کہ اجیت پوار کے اچانک انتقال سے انہیں اور پارٹی کارکنان کو گہرا صدمہ پہنچا۔ ان کے مطابق پارٹی کے بیشتر رہنماؤں اور کارکنوں کی خواہش تھی کہ کوئی شخص اجیت پوار کے خوابوں اور نظریات کو آگے بڑھائے۔ سنیترا پوار نے کہا کہ سبھی نے ان سے درخواست کی کہ وہ ان خوابوں کا احترام کرتے ہوئے قیادت سنبھالیں، جس کے بعد انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پارٹی متحد ہو کر آگے بڑھے گی اور مہاراشٹر کی ترقی کے لیے کام جاری رکھے گی۔

این سی پی کے رہنما سنیل دتاتریہ تٹکرے نے بھی سنیترا پوار کو قومی صدر منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار نے پارٹی کو سیکولر سوچ کے ساتھ عوامی خدمت کا راستہ دکھایا تھا اور اسی نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے کارکنان عوام کے درمیان سرگرم رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined