قومی خبریں

توہین رسالت اور مذہبی رہنماؤں کی شان گستاخی کے خلاف سخت کارروائی ضروری: ابو عاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاج کر کے فرقہ پرستی، ہجومی تشدد اور مذہبی رہنماؤں کی شان میں گستاخی کے خلاف کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی

ابو عاصم، تصویر آئی اے این ایس
ابو عاصم، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: سماجوادی پارٹی نے منگل کے روز ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سامنے ملک میں فرقہ پرستی، ہجومی تشدد اور مذہبی رہنماؤں کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے فرقہ پرستی ختم کرو اور مذہبی رہنماؤں کی شان میں گستاخی بند کرو جیسے نعرے بلند کئے۔

Published: undefined

اس موقع پر بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کے سیلفی پوائنٹ پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ فرقہ پرستی اس ملک کے لئے خطرہ ہے اس لئے اس پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ مذہبی رہنماؤں کے خلاف بدزبانی اور گستاخی کا سلسلہ بھی بند کیا جانا چاہیئے کیونکہ اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے ساتھ حالات خراب ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

Published: undefined

ابو عاصم نے کہا کہ آج ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کر کے اشتعال انگیز نعرے بازی کی جا رہی ہے دلی کے جنتر منتر میں جو ہنگامہ آرائی کی گئی وہ سب کے سامنے ہیں ہندوؤں اور مسلمانوں کو مشتعل کر کے اس ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پارہ پارہ کر نے کی کوششیں جاری ہے اس لئے یہ تمام سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

ابوعاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت سمیت مذہبی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور بدزبانی و گستاخی کر نے والوں پر این ایس اے (قومی سلامتی قانون) عائد کیا جانا چاہئے ان پر دہشت گردی پھیلانے اور مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملات میں ایف آئی آر درج تو ہو جاتی ہے لیکن آج تک اس میں کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی ہے یہ کیس برسوں سرد خانے میں ڈال د یا جاتا ہے اس لئے ایسے معاملوں کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے اور فوری طور پر توہین رسالت کے مرتکبین کو سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں وہ فرقہ پرستوں کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے لیکن اس میں جو توہین رسالت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی ایک سازش ہے اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات ہی نہیں بلکہ انہیں تکلیف بھی پہنچتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمان سڑکوں پر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کیلئے مر مٹنے کو تیار ہے اس لئے توہین رسالت کیخلاف سخت قانون مرتب کیا جائے تاکہ ملزمین کو سخت سے سخت سزا ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined