
ملکارجن کھڑگے / تصویر آئی این سی
اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس کی ’وجے شنکھ ناد ریلی‘ میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے جس اسٹیج سے عوام سے خطاب کیا، اس کے ’شدھی کرن‘ (پاک کرنے کا عمل) کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہندو تنظیموں نے اس اسٹیج پر پوجا پاٹھ کر کے تطہیر کا عمل انجام دیا، جس پر اتراکھنڈ کانگریس پارٹی نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اتراکھنڈ کانگریس صدر گنیش گودیال نے اسے بی جے پی کی تنگ نظری قرار دیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔