قومی خبریں

سونیا کا وزرائے اعلیٰ کو خط: ہر حاملہ اور دودھ پلانے والی ماں کے کھاتے میں 6000 روپے جمع کرائیں

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ کر ہر حاملہ خاتون اور دودھ پلانے والی ماں کے کھاتے میں نیشنل فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت 6000 روپے جمع کرانے کی ہدایت دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ کر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ ریاست میں ہر حاملہ خاتون اور دودھ پلانے والی ماں کے بینک کھاتے میں نیشنل فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت 6000 روپے جمع ہوں۔

Published: 27 Nov 2019, 10:11 PM IST

سونیا گاندھی نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت (یو پی اے) نے 2013 میں اس ایکٹ کو منظور کیا تھا اور اس کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے کھاتے میں یہ رقم جمع کرنے کو کہا گیا تھا لیکن مودی سرکار نے اسے بدل کر ایسی خواتین کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

Published: 27 Nov 2019, 10:11 PM IST

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے تین سال تک اس منصوبہ کو نظر انداز کیا اور پھر 2017 میں وزیر اعظم ماتر وندنا یوجنا شروع کی جس کے تحت رقم کو چھ ہزار سے کم کر کے 5000 کر دیا گیا۔

Published: 27 Nov 2019, 10:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ صرف 22 فیصد خواتین کو ملا اور انہیں 2017-18 کی اس یوجنا کے تحت صرف ایک ہی قسط ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت والی ریاستوں کا ہر وزیر اعلی ریاست کی سبھی حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو 6000 روپے دینا یقینی بنائے۔

Published: 27 Nov 2019, 10:11 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Nov 2019, 10:11 PM IST