قومی خبریں

بہار میں نتیش-بی جے پی حکومت میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم: تیجسوی

تیجسوی یادو نے آج کہا کہ ریاست میں گزشتہ 15 سال سے نتیش اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں گروپ ڈی (چوتھے زمرے) کی اسامیوں کے لئے سب سے زیادہ ایم بی اے، ایم سی اے اور بی ٹیک امیدواروں کی درخواست کے سلسلے میں وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ تیجسوی یادو نے آج کہا کہ ریاست میں گزشتہ 15 سال میں نتیش اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پر بتایا کہ "15 سال کی نتیش-بی جے پی حکومت میں بہار میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔ گروپ ڈی (چوتھے زمرے) کی 186 اسامیوں جن میں چپراسی، مالی اور صفائی کرنے والے ملازمین کے لئے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے درخواست دی ہے۔ ان میں زیادہ تر ایم بی اے (ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن)، ایم سی اے (ماسٹر آف کمپیوٹر اپلی کیشن)، ایم- کام (کامرس میں ماسٹرز) اور بی ٹیک کے طلبا ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار اسمبلی میں گروپ ڈی کے لئے 186 پوسٹوں کو پر کرنے کے لئے پانچ لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواست دی ہے۔ اس کے لئے 04 ستمبر سے ہی اسمبلی احاطے میں انٹرویو چل رہا ہے اور ابھی تک تقریباً چار لاکھ سے زیادہ طالب علموں نے انٹرویو دے دیئے ہیں جبکہ باقی درخواست دہندگان کے لئے انٹرویو کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined