قومی خبریں

رام مندر نذرانہ چوری معاملے میں ایس آئی ٹی نے جانچ رپورٹ پیش کی، کئی راز سے اٹھے گا پردہ!

خبروں کے مطابق تقریباً 150 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 150 سے زائد لوگوں سے کی گئی پوچھ گچھ کی تفصیل شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے ایف آئی آر درج کرنے اور مندر ٹرسٹ کی تشکیل نو کی سفارش کی ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ایودھیا واقع رام مندر میں نذرانے اور عطیات کی رقم میں مبینہ ہیرا پھیری کی خبروں سے ریاست ہی نہیں ملک کی سیاست کا بھی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے۔ اپوزیشن لگاتار اس معاملے پر مرکز اور ریاستی حکومت پر سوال کھڑے کر رہا ہے۔ چو طرفہ مچے گھمسان کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو سونپی تھی۔ جانچ ایجنسی نے 23 جون کو اپنی ابتدائی جانچ رپورٹ یوپی حکومت کو سونپ دی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق 3 رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم نے اپنی رپورٹ ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) سنجے پرساد کو سونپ دی ہے۔ اس رپورٹ میں گزشتہ دنوں کی گئی تفتیش کی مکمل تفصیلات ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اب کئی لوگوں کے نام سامنے آ سکتے ہیں اور کئی بڑے انکشاف ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

لکھنؤ ڈویزن کے کمشنر اور ایس آئی ٹی سربراہ وجے وشواس پنت نے ٹیم کے دونوں ارکان کے ساتھ ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) کو یہ ابتدائی رپورٹ سونپی ہے۔ پنت نے کہا کہ ہم نے رپورٹ سونپ دی ہے جو ایک ابتدائی رپوٹ ہے اور اس کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم کچھ بھی نہیں بتا سکتے ہیں، ہم نے اپنی جانچ کے نتائج انہیں بتا دیئے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جانچ کی کارروائی ابھی جاری ہے یعنی یہ حتمی رپورٹ نہیں ہے اور اس معاملے کی جانچ ابھی آگے بھی چلتی رہے گی۔ ایودھیا معاملے کو لے کر ایس آئی ٹی نے گزشتہ دنوں مختلف پہلوؤں کی جانچ، لوگوں سے پوچھ گچھ اور دستاویزات کی تفتیش کی تھی۔ اب ابتدائی رپورٹ انتظامیہ کو سونپے جانے کے بعد اس حساس معاملے میں آگے کی کارروائی پر نظر رہے گی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق تقریباً 150 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں تقریباً 150 لوگوں سے کی گئی پوچھ گچھ کی تفصیلات شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے ایف آئی آر درج کرنے اور مندر ٹرسٹ کی تشکیل نو کی سفارش کی ہے۔ ٹیم نے مندر کے چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او) کے طور پر ایک  سینئر سرکاری افسر کی تقرری اور تفصیلی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کو اضافی وقت دینے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے گزشتہ 5 سالوں میں مندر کو حاصل سبھی عطیات کا آڈٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں عطیات کی حفاظت کے سلسلے میں مستقبل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کی بھی تجویز کی گئی ہے جن میں ملازمین کی نئی بھرتی اور انتظامی نگرانی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ رپورٹ کے سفارشات پر حتمی فیصلہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined