ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی، تصویر سوشل میڈیا
تمل ناڈو کے ووٹرس کے لیے ریاست کی نظر ثانی شدہ ووٹر لسٹ سے متعلق اصلاحات، دستاویزات اور دعوے جمع کرانے کا آخری موقع منگل (10 فروری) کو ختم ہو رہا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) مکمل کر رہا ہے۔ آج شام ختم ہونے والی ڈیڈ لائن کے ساتھ افسران کو امید ہے کہ 17 فروری کو حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت سے قبل تمام زیر التوا تصدیقی عمل مکمل کر لیے جائیں گے۔ ایک بار حتمی شکل دیے جانے کے بعد اپڈیٹ شدہ ووٹر لسٹ میں تمل ناڈو میں تقریباً 5.65 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرس ظاہر ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
بوتھ لیول افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر زمینی تصدیق کے بعد 19 دسمبر کو مسودہ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے ساتھ یہ عمل شروع ہوا۔ مسودہ فہرست جاری ہونے کے بعد شہریوں کو 30 جنوری تک آن لائن پورٹل اور اضلاع میں منعقد کیے گئے خصوصی کیمپوں کے ذریعے اعتراضات درج کرانے، تصحیح کی درخواست کرنے یا اپنا نام شامل کروانے کے لیے درخواست دینے کا وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران عوام کا ردعمل کافی اچھا رہا۔
Published: undefined
افسران نے بتایا کہ تقریباً 34 لاکھ لوگوں نے اپنے ناموں میں تبدیلی، اندراج یا اخراج کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ ان میں پہلی بار ووٹ کرنے والے، رہائش گاہ تبدیل کرنے والے اور نام، پتہ یا تصویر جیسی ذاتی معلومات میں تصحیح کے خواہشمند افراد شامل تھے۔ اس دوران افسران نے کئی اندراجات کو باریک بینی سے جانچ کے لیے نشان زد کیا۔ جن ووٹرس کے نام فہرست کے مسودے میں شامل تھے لیکن انہوں نے ضروری معاون دستاویزات پیش نہیں کیے تھے، ایسے تقریباً 12 لاکھ ووٹرس کو نوٹس جاری کیے گئے۔ ان سے مقررہ وقت کے اندر شناخت اور اہلیت کا ثبوت پیش کرنے کو کہا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انتخابی افسران نے اب زمینی تحقیقات اور دستاویز جمع کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ یہ یقینی کیا جا سکے کہ آج کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ایسے تمام معاملات کو حل کر لیا جائے۔ ای سی آئی نے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ حتمی فہرست میں صرف اہل ووٹرس کو ہی شامل کیا جا سکے۔ ایس آئی آر عمل کے آج رات ختم ہونے کی امید کے ساتھ حتمی ووٹر لسٹی باقاعدہ طور پر 17 فروری کو جاری کر دی جائیں گی، جو ریاست میں آنے والے تمام انتخابات کی بنیاد بنیں گی۔ افسران نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد وہ اپنے ناموں کی تصدیق کر لیں اور کسی بھی غلطی یا تضاد کی صورت میں فوری طور پر رپورٹ کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined