
تصویر سوشل میڈیا
اڈیشہ اور منی پور میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اڈیشہ میں تقریباً 20 لاکھ ووٹرس کا نام حذف ہونے اور منی پور میں تقریباً 1.5 لاکھ ووٹرس کا نام کاٹے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان دونوں ہی ریاستوں میں اب دعووں و اعتراضات کا عمل شروع ہوگا، جس پر 4 اگست تک سماعت کی جائے گی۔ ان دونوں ریاستوں میں حتمی ووٹر لسٹ 6 ستمبر کو شائع ہوگی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور میں 19.34 لاکھ ووٹرس پر مشتمل ڈرافٹ ووٹر لسٹ تیار کی گئی ہے۔ اس کی جانکاری منی پور کے چیف الیکشن افسر ارون کمار سنہا کی طرف سے دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فہرست خصوصی گہری نظرثانی کے دوران گھر گھر جا کر گنتی کرنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ منی پور میں ووٹرس کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزار 399 ہے۔ ان میں مرد ووٹرس تقریباً 9.40 لاکھ، خاتون ووٹرس 9.94 لاکھ اور تیسری جنس کے ووٹرس 294 ہیں۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق منی پور میں ایس آئی آر سے پتہ چلا کہ 7394 ووٹرس کے نام ایک سے زیادہ مقامات پر درج تھے۔ علاوہ ازیں تقریباً 43 ہزار ووٹرس مردہ پائے گئے اور 1 لاکھ 8 ہزار 283 ووٹرس یا تو دوسری جگہ منتقل ہو گئے یا انھیں تلاش نہیں کیا جا سکا، یا پھر انھوں نے فارم جمع نہیں کیے۔ ارون کمار سنہا نے بتایا کہ ’’جن لوگوں کا نام میپ نہیں ہو پایا، انھیں 2005 کے الیکٹورل رول سے اپنا لنک ثابت کرنے کے لیے سپورٹنگ ڈاکیومنٹ جمع کرنے کا موقع ملے گا۔ ویریفائی ہونے کے بعد ان کے نام حتمی ووٹر لسٹ میں شامل کر لیے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف اڈیشہ میں ایس آئی آر کے بعد ووٹرس کی تعداد 3.33 کروڑ سے گھٹ کر 3.13 کروڑ رہ گئی ہے۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر آر ایس گوپالن نے بتایا کہ ایس آئی آر عمل کے دوران مردہ، دوسری جگہ منتقل ہونے والے، ایک سے زیادہ ووٹ اور سرٹیفکیشن میں غیر حاضر ووٹرس کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 20 مئی کو ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کرنے کے وقت ریاست میں 3.33 کروڑ ووٹر تھے۔ 30 مئی سے 28 جون تک چلی ایس آئی آر مہم کے بعد تیار مسودہ ووٹر لسٹ میں اب 3.13 کروڑ ووٹرس ہیں۔ ان میں 1.60 کروڑ مرد، 1.53 ک روڑ خاتون اور 2775 تیسری جنس کے ووٹرس ہیں۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے تقریباً 20 لاکھ ووٹرس میں سے 8.32 لاکھ کی موت ہو چکی ہے، 10.07 لاکھ دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں یا ایس آئی آر کے دوران موجود نہیں رہے۔ اس کے علاوہ 1.58 لاکھ ووٹرس کے نام ایک سے زیادہ انتخابی حلقوں میں درج پائے گئے، جنھیں ہٹایا گیا۔ ساتھ ہی تقریباً 14 ہزار ووٹرس نے بوتھ سطحی افسران (بی ایل او) کے پاس مقررہ فارم جمع نہیں کیے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined