قومی خبریں

’دو دنوں کے اندر لیں گے موسیٰ والا کے قتل کا بدلہ‘، نیرج بوانا گینگ کی کھلی دھمکی

بوانا گینگ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ سدھو موسیٰ والا کی موت سے متعلق خبر ملی، سدھو دل سے ہمارا بھائی تھا، دو دن کے اندر ریزلٹ دے دیں گے۔

سدھو موسیٰ والا
سدھو موسیٰ والا تصویر آئی اے این ایس

دہلی کے گینگسٹر نیرج بوانا کے بینگ نے پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل کا بدلہ لینے کی کھلی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر نیرج بوانا کے فیس بک پروفائل سے ایک پوسٹ کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سدھو موسیٰ والا ان کا بھائی تھا اور دو دن میں ان کے قتل کا بدلہ لیں گے۔

Published: undefined

بوانا گینگ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سدھو موسیٰ والا کے موت کی خبر ملی۔ سدھو دل سے ہمارا بھائی تھا، دو دن کے اندر ریزلٹ دیں گے۔‘‘ فیس بک پوسٹ میں ٹلو تاجپوریا، دویندر بھامبیا اور کوشل گڑگاؤں کے گینگ کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔ نیرج بوانا دہلی کے ٹاپ گینگسٹرس میں سے ایک ہے اور فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 29 مئی کو مشہور پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا کا دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کار سے کہیں جا رہے تھے۔ اس درمیان راستے میں حملہ آوروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

موسیٰ والا کے قتل کے بعد کناڈا میں بیٹھے گینگسٹر گولڈی براڑ نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔ جانچ میں تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی اس قتل واقعہ کے اہم سازشی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے منگل کو بشنوئی کو ریمانڈ پر لے لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined