قومی خبریں

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان ان دنوں ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں کام کر رہے ہیں، جبکہ گوری خان اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان ان دنوں ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں کام کر رہے ہیں، جبکہ گوری خان اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔ فلم جوان کا نیا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

جوان کے پوسٹر میں ایک آدمی کونیزے جیسی چیز کے ساتھ آسمان سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے پورے جسم پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' امیتابھ بچن کی فلم 'آخری راستہ' سے متاثر ہے، جو کمل ہاسن کی فلم 'اورو کیدین ڈائریز' کا ریمیک تھی۔

Published: undefined

ان فلموں میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن نے باپ بیٹے کا ڈبل رول ادا کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم 'جوان' میں باپ اور بیٹے کا ڈبل ​​رول کرتے نظر آئیں گے۔ فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اور سانیا ملہوترا کا بھی اہم کردار ہوگا۔ فلم 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined