
جینت کھاؤند و دیگر لیڈران کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد
تصویر: پریس ریلیز
آسام اسمبلی انتخاب سے عین قبل ریاست میں کانگریس کو ایک اہم کامیابی اس وقت ملی جب کئی سرکردہ شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پیر کے روز ’آسام گن پریشد‘ کے سابق قومی مالیاتی سکریٹری جینت کھاؤند نے درجنوں لیڈران کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔ نئی دہلی واقع کانگریس دفتر میں انہیں پارٹی میں شامل کرایا گیا۔
Published: undefined
اس موقع پر آسام کے انچارج جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ الور، آسام کے لیے کانگریس کے سینئر مبصر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ریاستی صدر گورو گگوئی اور قومی سکریٹری منوج چوہان خاص طور پر موجود رہے۔ گورو گگوئی نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جینت کھاؤند جیسے زمینی سطح سے جڑے لیڈر کا کانگریس میں آنا آسام میں چل رہی تبدیلی کی لہر کا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام کی عوام کے دلوں میں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف غصہ ہے اور وہ ان کی منمانی سے تنگ آ چکی ہے۔
Published: undefined
گورو گگوئی کے مطابق برسر اقتدار طبقہ میں موجود کئی لوگوں کو موجودہ قیادت میں گھٹن محسوس ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ فعال کارکنوں کو کنارے کر کے نااہل بنا رہے ہیں اور بدعنوان لوگوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ گورو گگوئی نے ریاست میں کانگریس کی مضبوط پوزیشن کے بارے میں بھی میڈیا کے سامنے ذکر کیا اور کہا کہ اس بار عوام کا ساتھ پوری طرح کانگریس کو ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر کانگریس کے آسام انچارج جتیندر سنگھ نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا واحد مقصد علاقائی شناخت اور علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اڈیشہ اور بہار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پہلے علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرتی ہے اور بعد میں ان کا وجود مٹا دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام میں بھی جب سے ہیمنت حکومت آئی ہے، تب سے آسام گن پریشد کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ انہوں نے جینت کھاؤند کا کانگریس پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی اقدار پر قائم رہے ہیں۔ ان کے کانگریس میں آنے سے آسام کی ثقافت اور اقدار کو بچانے کی لڑائی کو تقویت ملے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز