
وِدیشا:مدھیہ پردیش کےوِدیشا ضلع عدالت نے آج سنہ2015 میں ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی(ریپ)کے بعد اسے قتل کرنے کے معاملے میں مجرم ٹھہرائے گئے شخص کو سزائےموت دی ہے۔
ضلع استغاثہ دفتر سے حاصل سرکاری اطلاعات کے مطابق 25اگست کو بھوپال ریلوے اسٹیشن سے ملزم روی مالویہ سات سال کی ایک بچی کو بہلا پھسلاکر وِدیشا لے آیا۔ یہاں اس نے شراب کے نشے میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے اسے بے رحمی سے مار ڈالا۔ ملزم نے لاش کو وِدیشاضلع ہیڈکوارٹر کے احمدپورعلاقے کے پاس ایک کھیت کے کوئیں میں پھینک دی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سول لائنس نے بچی کے قتل کی تفتیش کی۔ پولس نے ملزم کو پکڑ کر اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا۔ معاملہ عدالت میں پہنچا، آج ضلع عدالت کی جج پرتِشٹھا اوستھی نے پاکسوایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت حاصل ثبوتوں کی آخری سماعت کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔