
شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس
پیر کے روز شیئر بازار کھلتے ہی افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس بڑی گراوٹ کے اشارے پہلے سے ہی ایشیائی بازاروں سے مل رہے ہیں، جو مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان شدت اختیار کر چکی جنگ کے سبب بکھرے ہوئے نظر آئے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئرز والا سنسیکس آج کھلنے کے ساتھ ہی 700 پوائنٹس سے زیادہ کا غوطہ لگا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بھی کھلنے کے اگلے ہی لمحہ 200 پوائنٹس پھسل گیا۔
بی ایس ای کا سنسیکس پیر کے روز اپنے پچھلے کاروباری بند 77569 کے مقابلے میں تیز گراوٹ لے کر 76963 پر کھلا اور پھر اگلے کچھ ہی منٹوں میں 700 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ 76857 پر آ گیا۔ سنسیکس جیسا ہی حال این ایس ای نفٹی کا دیکھنے کو ملا، جو گزشتہ جمعہ کے اپنے بند 24206 کے مقابلے میں پھسل کر 24039 پر اوپننگ کرنے کے بعد اچانک 200 پوائنٹس کا غوطہ لگا گیا اور 24000 پر آ گیا۔
شیئر مارکیٹ میں آئی اس بڑی گراوٹ کے درمیان کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز اوپننگ کے ساتھ ہی بکھر گئے ہیں۔ بی ایس ای کی لارج کیپ کیٹگری میں شامل انڈیگو شیئر 2.50 فیصد، ٹاٹا اسٹیل شیئر 2.35 فیصد، ماروتی شیئر 2 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک شیئر 1.60 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ مڈ کیپ میں متھوٹ فائنانس شیئر 2.50 فیصد، اشوک لے لینڈ شیئر 2 فیصد، کوفورج شیئر 1.95 فیصد اور ایچ پی شیئر 1.70 فیصد کی گراوٹ میں تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔