قومی خبریں

میناکشی نٹراجن کی نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف حیدر آباد میں ’جمہوریت بچاؤ ستیاگرہ‘ کا انعقاد

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے اور سیکولر آوازوں کو دبانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

<div class="paragraphs"><p>جمہوریت بچاؤ ستیاگرہ کا منظر، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

جمہوریت بچاؤ ستیاگرہ کا منظر، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

 

راجیہ سبھا انتخاب کے لیے کانگریس کی سینئر لیڈر میناکشی نٹراجن کا پرچۂ نامزدگی مسترد کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ عدالت نے بھی اس معاملہ میں ایسا فیصلہ سنایا، جس سے میناکشی نٹراجن اور کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتہائی مایوس ہیں۔ اس معاملہ پر آج حیدر آباد میں ’جمہوریت بچاؤ ستیاگرہ‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی ہدف تنقید بنایا گیا۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے ’جمہوریت بچاؤ ستیاگرہ‘ کی کچھ تصویریں جاری کی ہیں اور ساتھ ہی مطلع کیا ہے کہ ’’میناکشی نٹراجن کی راجیہ سبھا انتخاب کے لیے نامزدگی مسترد کیا جانا جمہوری اقدار، آئین اور انتخابی عمل کی غیر جانبداری پر سنگین سوال کھڑے کرتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’میناکشی نٹراجن کا پرچۂ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن کے قومی صدر سنیل پنوار کی قیادت میں ایک ستیاگرہ منعقد کیا گیا۔ اس دوران تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش گوڑ سمیت کانگریس کے کئی سینئر لیڈران و کارکنان موجود رہے۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined