قومی خبریں

سردار پٹیل ملک کو اتحادکے دھاگے میں پرونے والی عظیم شخصیت تھے: مودی

وزیر اعظم نے ’من کی بات‘ کے دوران کہا کہ سردار پٹیل باریک سے باریک چیزوں کو بھی بہت گہرائی سے دیکھتے تھے،پرکھتے تھے۔صحیح معنی میں وہ ’مین آف ڈیٹیل‘ تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرمودی نے ملک کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے والے ’مرد آہن‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو یاد کرت ہوئے کہا کہ ان میں جہاں لوگوں کو متحد کرنے کی زبردست صلاحیت تھی،وہیں وہ ان لوگوں کے ساتھ بھی تال میل قائم کرلیتے تھے جن کے ساتھ ان کے نظریاتی اختلافات ہوتے تھے۔ سردار پٹیل باریک سے باریک چیزوں کو بھی بہت گہرائی سے دیکھتے تھے،پرکھتے تھے۔صحیح معنی میں وہ ’مین آف ڈیٹیل‘ تھے۔

Published: 27 Oct 2019, 1:59 PM IST

مودی نے آکاش وانی پر اتوار کو ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا،’’میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں،مجھے یقین ہے کہ 31اکتوبر کی تاریخ آپ سب کو ضرور یاد ہوگی۔یہ دن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کا ہے جو ملک کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے والی عظیم شخصیت تھے۔وہ تنظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

Published: 27 Oct 2019, 1:59 PM IST

منصوبوں کی تیاری اور حکمت عملی سازی میں انہیں مہارت حاصل تھی۔آئین ساز اسمبلی میں قابل ذکر کردار ادا کرنے کےلئے ہمارا ملک ،سردار پٹیل کا ہمیشہ شکرگزار رہےگا۔انہوں نے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کا اہم کام کیا،جس سے، ذات اور فرقے کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی قسم کے امتیاز کی گنجائش نہ بچے۔‘‘

Published: 27 Oct 2019, 1:59 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں ہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ کے طور پر سردار پٹیل نے،ریاستوں کو ایک کرنے کا ایک بہت بڑا تاریخی کام کیا۔ان کی نظر ہر واقع پرٹکی رہتی تھی۔ایک طرف ان کی نظرحیدرآباد،جوناگڑھ اور دیگر ریاستوں پرمرکوز رہتی تھی وہیں دوسری طرف ان کی توجہ دور دراز جنوبی میں لکش دیپ پربھی تھی۔

Published: 27 Oct 2019, 1:59 PM IST

دراصل، جب ہم سردار پٹیل کی کوششوں کی بات کرتے ہیں تو ملک کے اتحاد میں کچھ خاص صوبوں میں ہی ان کے کردار کا ذکر ہوتا ہے۔لکش دیپ جیسی چھوٹی سی جگہ کےلئے بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیاتھا۔ اس بات کو لوگ شاید ہی یاد کرتے ہیں۔آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ لکش دیپ کچھ جزائر کا گروپ ہے۔یہ ہندوستان کے سب سے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 1:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 1:59 PM IST