نئی دہلی: پاترا چال گھوٹالہ کے سلسلہ میں شیو سینا لیڈر سنجے راؤت کو ای ڈی نے اتوار کے روز حراست میں لے لیا۔ ای ڈی کی اس کارروائی پر سنجے راؤت نے میڈیا سے کہا کہ میرے خلاف جس طرح لوگوں کو پیٹ پیٹ کر فرضی کاغذات بنائے جا رہے ہیں، یہ صرف شیو سینا کو کمزور کرنے کے لے کیا جا رہا ہے، مگر شیو سینا کمزور نہیں ہوگی۔ سنجے راؤت جھکے گا نہیں، شیوسینا چھوڑے گا نہیں۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے ای ڈی کی کارروائی کے حوالہ سے ٹوئٹ بھی کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا ’’آپ اس شخص کو کبھی نہیں ہرا سکتے، جو کبھی ہار نہیں مانتا! جھکیں گےگ نہیں! جے مہاراشٹر۔‘‘
Published: undefined
سنجے راؤت کو ای ڈی کی جانب سے حراست میں لئے جانے پر شیو سینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ادھو ٹھاکرنے نے کہا آج صبح سے سنجے راؤت کے گھر پر ای ڈی کے مہمان بیٹھے ہوئے ہیں۔ کل گونر نے مراٹھیوں کے خلاف بیان دیا اور بی جے پی خاموش رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مراٹھی افراد کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا کو ختم کرنے کی سازش اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ شیوسینا مراٹھی اور ہندوؤں کی آواز اٹھانے والی جماعت ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، ای ڈی نے اتوار کی صبح شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت کے گھر پر چھکاپ ماری اور تقریباً 8 گھنٹے تک تلاشی لی۔ ای ڈی اہلکار نے سنجے راؤت سے دفتر چلنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد سنجے کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے جانے کے بعد سنجے راؤت گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر لپیٹ کر نکلے اور اسے حامیوں کی جانب لہرا کر جوش کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
اپنے سابق بیان میں ای ڈی دفتر کے باہر سنجے راؤت نے صحافیوں سے کہا تھا، مجھے کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی کبھی کوئی غلطی نہیں کی۔ اگر یہ سیاسی سازش ہے تو اس کا پتا سب کو چل جائے گا۔ میرا گھوٹالہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاترا چال کہاں ہے مجھے تو یہ تک معلوم نہیں!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined