
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ تہور رانا کو ہندوستان لانے کے پیچھے ایک "سیاسی مقصد" ہے ۔سنجے راوت نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ رانا کو بہار اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے ہندوستان لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا کو بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات سے پہلے پھانسی دی جائے گی اور اس معاملےکو پری پول مہم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر رانا کو ہندوستان لایا گیا ہے تو انتظامیہ اور تفتیشی ایجنسیوں کی تعریف کرنی چاہیے، بی جے پی اس کا کریڈٹ کیوں لے، رانا کو ہندوستان لانے کا عمل کانگریس کے دور میں شروع ہوا، اس لیے حکمران جماعت کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہیے‘۔
Published: undefined
بی جے پی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "رانا سے پہلے ابو سالم کو بھی اسی طرح کے عمل کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ اگر بی جے پی رانا کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے تو اسے پلوامہ حملے کا کریڈٹ بھی لینا چاہیے۔ بی جے پی کو پاکستان میں پھنسے کلبھوشن جادھو کو بھی واپس لانا چاہیے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined