قومی خبریں

شہریت قانون کی مخالفت کرنے والوں کو سماجوادی پارٹی دے گی پنشن: رام گووند

یو پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے شہریت قانون کی مخالفت کرنے والوں کو آئین کا محافظ قرار دیا۔ چودھری نے کہا کہ ایس پی ایسے افراد کو اعزاز بھی دے گی اور پینشن بھی دے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دیوریا: اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے آج کہا کہ ریاست میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے برسراقتدار آنےکے بعد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے 2019) کی مخالفت کرنے والوں کو ’آئین کے محافظ‘ کے طور پر پینشن دی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے نے یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ حکومت بنی تو بنگلہ دیشیوں کو باہر نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ایس پی نے سی اے اے کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے کانگریس نے نہیں! انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا اہم حذب مخالف(ایس پی) کو نقصان پنچانے کے لیے پرینکا اور کانگریس کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

Published: undefined

رام گووند چودھری سی اےا ے کی مخالفت کرنے والوں کو آئین کا محافظ قرار دیا۔ رام گووند چودھری نے کہا کہ ایس پی ایسے افراد کو اعزاز بھی دے گی اور پینشن بھی دے گی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مظاہرے کے دوران تشدد پھیلانے کا کام پولیس، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ تشدد کے واقعہ کی تفتیش ہائی کورٹ کے موجود ہ جسٹس سے کروائی جائے۔

Published: undefined

رام گووند چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں رہنے والے بنگلہ دیشیوں کو نہیں نکالاجانا چاہیے۔ یہ پناہ میں آگئےہیں۔ ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ ہم محافظ ہیں لہٰذا ایس پی کا احتجاج جاری ہے۔ سی اے اے کی مخالفت میں پوری ریاست میں ایس پی نے ہی مظاہرہ کیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined