قومی خبریں

ٹریپل انجن سرکار کاخواب محض اک سراب:نریش اتم پٹیل

سماجوادی نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت  کو ڈبل ووٹوں سے ہرا دے گی ایسے میں ٹریپل انجن کی حکومت بنانا محال ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اترپردیش میں مرکزی اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی صدر نریش اتم نے کہا کہ ریاستی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کا ٹریپل انجن کی حکومت بنانا منگیری لال کے حسین سپنے دیکھنے کے مترادف ہے۔

Published: undefined

پٹیل  نےفرخ آباد ضلع کے شہرآواس وکاس واقع ایک ہوٹل میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور مرکز دونوں جگہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے عوام کے ساتھ چھلاوا و دھوکہ کیا۔ جس سے عوام ناراض ہے اور اس نے آگے ترقی کے لئے، اکھلیش یادو کے ایس پی امیدواروں کو اپنا آشیرواد دیا ہے۔

Published: undefined

اتم نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت کے بڑے۔بڑے لیڈر، گھبرا کر اس الیکشن میں گھوم رہے ہیں اور ٹریپل انجن کی حکومت بنانے کی کہتے ہیں جبکہ ڈبل انجن کی حکومت نے ڈیزل۔پٹرول، رسوئی گیس، دوائیاں وغیرہ کی قیمت بڑھا دئیے اور عوام مہنگائی سے پریشان ہے۔ یہ عوام بی جے پی کو ڈبل ووٹوں سے ہرا دے گی ایسے میں ٹریپل انجن کی حکومت بنانا محال ہے۔

Published: undefined

نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کے اس بیان پر کہ سائیکل پنچر ہوگئی ہے۔ پر طنز کستے ہوئے ایس پی ریاستی صدر نے کہ اکہ وہ کیا سائیکل کو مستری ہیں۔ وہ حکومت کے وزیر ہیں اپنا اسمبلی الیکشن ہار گئے اور تیسرا انجن فیل ہوگیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ایس پی شرپسند عناصر، طمنچوں کی پارٹی ہے وہ بھگوا چولا پہن کر نازیبا اور غیر پارلیمنٹری زبان کا استعمال کر کے ماحول بگاڑنے کا کام کررہے ہیں۔یہ جمہوریت کا تیوہار ہے عوام ایس پی کا نظریہ پسند کرتی ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی ایسے میں الیکشن تیوہار کی شکل میں منایا جانا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined