قومی خبریں

کانپور میں اندوہناک حادثہ، جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک خاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی جھلس کر موت

جھونپڑی میں آگ لگنے کے بعد چاروں طرف کہرام مچ گیا اور آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن کئی لوگوں کو نہیں بچایا جا سکا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کانپور: اتر پردیش کے کانپور دیہات میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک جھونپڑی میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زندہ جل گئے۔ یہ واقعہ رورا پولیس سرکل کے تحت ہرماؤ بنجاراڈیرا گاؤں میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دی جا رہی ہے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ستیش کمار، ان کی بیوی کاجل اور ان کے تین بچوں کے طور پر ہوئی ہے۔

جھونپڑی میں آگ لگنے کے بعد چاروں طرف کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

Published: undefined

آگ بجھانے کی کوشش کرنے والی ستیش کی ماں بھی جھلس گئیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بزرگ شہری اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ جب ستیش اور ان کا خاندان سو رہا تھا تو چھت پر نائٹ بلب میں آگ لگ گئی۔ وہیں، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور عہدیداروں سے زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کو کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • ویڈیو گریب

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2026-03-27/7hbwqaoj/Cue-for-LPG.PNG?auto=format&q=35&w=1200">

    نریندر مودی نے پورے ملک کو قطار میں کھڑا کر خود ذمہ داری سے پلہ جھاڑ لیا ہے: کانگریس

  • ,
  • تصویر @RahulGandhi

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-12-27/iu6gagni/Manmohan-Singh2.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منموہن کی نظر میں دنیا… ڈاکٹر اینجیلا مرکیل

  • ,
  • پی ایس ایل: ’یہ لارڈس کی ملکہ ہیں کیا؟‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بارے میں تبصرہ کر برے پھنسے پاکستانی گیندباز نسیم شاہ

  • ,
  • ہندوستان اور ایران کے درمیان ’ایندھن تجارت‘ کا ایک نیا باب شروع، ایک ہفتہ میں پہنچ سکتا ہے ایل پی جی کا پہلا بڑا جہاز

  • ,
  • آئی پی ایل 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، 12 زبانوں کے لیے 160 سے زائد آوازوں کا ہوا انتخاب