قومی خبریں

دہلی میں اندوہناک حادثہ، ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے لوگوں کو ٹرک نے روندا، 4 افراد جان بحق

متاثرہ افراد ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے تھے، یہ حادثہ دیر رات گئے 1.51 بجے پیش آیا، ملزم ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہے، پولیس کی متعدد ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں دیر رائے گئے پیش آنے والے اندوہناک حادثہ میں کئی جانیں چلی گئیں۔ سیما پوری علاقے میں ایک ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے کئی لوگوں کو روند ڈالا، جس میں 4 لوگ جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ حادثہ دیر رات 1.51 بجے پیش آیا۔ یہ حادثہ ڈی ٹی سی ڈپو کے قریب پیش آیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ کریم، 25 سالہ چھوٹے خان، 38 سالہ شاہ عالم اور 45 سالہ راہل شامل ہیں۔ زخمیوں میں 16 سالہ منیش اور 30 ​​سالہ پردیپ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ملزم ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی متعدد ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

Published: undefined

دراصل، رات کو 1.51 بجے ایک نامعلوم ٹرک/کینٹر ڈی ٹی سی ڈپو ریڈ لائٹ کو عبور کر کے ڈی ایل ایف ٹی پوائنٹ کی طرف جا رہا تھا، جسے لاپرواہی سے چلایا گیا، اس نے سڑک کے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے 6 افراد کو روند ڈالا۔ ان میں سے 4 کو سیما پوری کے ایم پی وی نے فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال منتقل کیا۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ منتقل کیے گئے چار زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی علاج کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا، بعد میں دوسرا بھی دم توڑ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined