قومی خبریں

ایس جے شنکر اور مارکو روبیو کے درمیان آبنائے ہرمز، تجارت اور توانائی بحران سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر ایس جے شنکر کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق بھی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکی ٹیم جلد ہندوستان آئے گی تاکہ تجارتی معاہدے کے حتمی مسودے پر کام مکمل کیا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (ویڈیو گریب)</p></div>

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (ویڈیو گریب)

 

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو ربیو کے درمیان دہلی میں دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد دونوں لیڈران نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس دوران ایران جنگ، آبنائے ہرمز، روس-یوکرین جنگ، توانائی بحران، دہشت گردی، تجارت اور ہند-بحرالکاہل خطے سمیت کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی ایشیا، برصغیر ہند و پاک اور مشرقی ایشیا کی صورتحال پر بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری 1.4 ارب لوگوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس لیے توانائی کی دستیابی اور سستی قیمت ہندوستان کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ توانائی بحران اور تیل سپلائی کے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں سول نیوکلیئر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں لیڈران نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا استقبال کیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایس جے شنکر کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق بھی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکی ٹیم جلد ہندوستان آئے گی تاکہ تجارتی معاہدے کے حتمی مسودے پر کام مکمل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے سامنے دہشت گردی جیسا مشترکہ چیلنج ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہندوستان کو امریکہ کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ تقریباً تمام بڑے عالمی مسائل پر ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ڈرگس اسمگلنگ اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف بھی ساتھ مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو نے بین الاقوامی سمندری راستوں کی سیکورٹی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ ان کے مطابق دنیا کی اہم آبی گزرگاہوں کو کوئی یرغمال نہیں بنا سکتا۔ آبنائے ہرمز کا معاملہ بھی ہندوستان اور امریکہ دونوں کے مفادات سے بھی وابستہ ہے۔

Published: undefined

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ جو ہندوستانی قانونی طریقے ویزا لے کر امریکہ جاتے ہیں، انہیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کوئی غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوتا ہے تو ہندوستان ایسے معاملات میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہجرت کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔ تقریباً 2 کروڑ لوگ غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں رہ رہے ہیں۔ ہم نے اپنے ملک کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مائگریشن پالیسی بنائی ہے۔ ہم نے ہندوستان کے لوگوں کو نشانہ بنا کر ایسا نہیں کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے ابھی کچھ ہندوستانی متاثر ہو رہے ہیں، لیکن ہمارے سسٹم میں بہتری آنے سے مستقبل میں ہندوستانی لوگوں کو بھی سہولت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined