قومی خبریں

وادی کشمیر: محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کے کیے کرفیو نافذ

جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سری نگر میں سیکورٹی اسباب سے 1990 سے محرم کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سری نگر میں سیکورٹی اسباب سے 1990 سے محرم کا جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

Published: 08 Sep 2019, 8:10 PM IST

ان پابندیوں کی وجہ سے میڈیا کے لوگ اپنی اسٹوری فائل کرنے کے لئے ڈل گیٹ علاقہ میں واقع اپنے دفتر نہیں جاسکے۔ سلامتی دستوں نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے بیشتر سڑکوں کو بند کردیا ہے۔ بڈگام ضلع میں اس سے پہلے لوگ بغیر کسی پابندی کے محرم کا جلوس نکالتے تھے۔

Published: 08 Sep 2019, 8:10 PM IST

سری نگر میں تمام سڑکوں کو آج صبح صبح کانٹے دار تاروں سے گھیر دیا گیا اور کرفیو لگائے جانے کے بعد لوگوں کو اپنے گھر واپس جانے کے لئے کہاگیا۔

Published: 08 Sep 2019, 8:10 PM IST

صحافیوں کو اپنی اسٹوری فائل کرنے کے لئے ڈل گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ تمام سڑکوں کو کانٹے دار تاروں سے گھیر دیا گیا تھا۔ ریڈیو کشمیر پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمیں میڈیا کے لوگوں سمیت کسی کو بھی ڈل گیٹ سے آگے نہیں جانے دینے کی سخت ہدایت ہے۔ یہاں تک کے سینئر پولیس حکام کو بھی اس پوائنٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Published: 08 Sep 2019, 8:10 PM IST

سلامتی دستوں نے جہانگیر چوک اور رام باغ پل کو دونوں طرف سے بند کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رام باغ، بخشی اسٹیڈیم، اقبال پارک، جہانگیر روڈ اور ڈل گیٹ میں بھی تمام سڑکوں کو کانٹے دارتاروں سے گھیر دیا گیا ہے۔

Published: 08 Sep 2019, 8:10 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Sep 2019, 8:10 PM IST