قومی خبریں

دہلی میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز

جمعرات کے دن کورونا وائرس سے مزید 27 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6,423 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ 5,739 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3.75 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے جس کی وجہ سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کی آج ہیٹرک بھی مکمل ہوئی۔ قبل ازیں بدھ کے روز 5,673 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ منگل کے روز ریکارڈ 4,853 کیسز درج کیے گئے تھے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,75,753 ہوگئی۔ وہیں اس دوران ریکارڈ مزید 4,138 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک کل 3,38,378 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی طور پر کمی کے ساتھ 90.05 فیصد رہ گئی جو بدھ کے روز 90.33 فیصد تھی۔

Published: undefined

اسی دوران کورونا وائرس سے مزید 27 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6,423 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب افراد کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1574 مزید بڑھ کر آج 30,952 پہنچ گئی جو بدھ کے روز 29,378 تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined