تصویر سوشل میڈیا
تمل فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور آئی پی ایس افسر کی بیٹی رانیا راؤ نے ایک حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ رانیا نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار سونے کی اسمگلنگ کی تھی اور اسے چھپانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا تھا۔ انہوں نے یہ بات پوچھ تاچھ کر رہے افسروں کو بتائی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق رانیا نے کہا کہ اس نے اسمگلنگ کا طریقہ یوٹیوب پر دیکھا اور اس کے بعد اسی تکنیک پر عمل کیا۔ رانیا کا کہنا تھا کہ وہ اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے راستوں اور چھپانے کے طریقوں کو جاننے کے لیے آن لائن ویڈیو ٹیوٹوریلس کا سہارا لے رہی تھی۔
Published: undefined
رانیا راؤ پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ غیر ملکی اسمگلروں کے ساتھ مل کر سونے کی اسمگلنگ کی اور اس کے لیے مختلف چھپانے کے طریقے اپنائے۔ حالانکہ رانیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سرگرمی میں انجانے میں شامل ہوئیں تھیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کرناٹک کے بنگلورو واقع کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنڑ اداکارہ رانیا راؤ کے پاس سے 14.2 کلوگرام سونے کی چھڑیں ضبط کی گئی تھیں، جن کی تخمینی قیمت 12.56 کروڑ روپے ہے۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے یہ اطلاع دی تھی۔
Published: undefined
پولس کے ایک افسر کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ انڈین پولیس سروس کے سینئر افسر رام چندر راؤ کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رام چندر راؤ حال میں کرناٹک اسٹیٹ پولیس ہاؤسنگ اینڈ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔
Published: undefined
اس معاملے میں کُل 17.29 کروڑ روپے کی قیمت کی اشیاء ضبط کی گئی، جس میں 4.73 کروڑ روپے قیمت کی دیگر چیزیں بھی شامل ہیں۔ ڈی آر آئی افسروں کے مطابق 14.2 کلوگرام سونے کی یہ کھیپ حال کے دنوں میں بنگلورو ہوائی اڈے پر ہوئی سب سے بڑی ضبطیوں میں سے ایک ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined