قومی خبریں

ایودھیا میں جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوگا: کیشو پرساد

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اجودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا آغاز جلد ہی ہو جائےگا، تنازعہ کا حل سمجھوتہ کے ذریعہ یا پھر عدالت کے ذریعہ نکال لیا جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ایودھیا: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے سنیچر کو کہا کہ ایودھیا میں جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ شری رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ اور منی رام داس چھاؤنی کے مہنت نرتیہ گوپال داس کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد دھرم سمیلن کا افتتاح کر نے سے پہلے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کی۔

Published: 16 Jun 2019, 11:10 AM IST

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔ اس کے لئے دو متبادلوں پر بات چیت چل رہی ہے۔ پہلا سمجھوتہ کے ذریعہ جبکہ دوسرا عدالت کے ذریعہ اس کا حل نکالا جائے گا۔

Published: 16 Jun 2019, 11:10 AM IST

انہوں نے کہا کہ اگر اس سے حل نہیں نکلتا ہے تو تیسرے متبادل کے طور پر پارلیمنٹ میں قانون بنا کر رام مندر کی تعمیر ہو ایسی کوشش بھی کی جائے گی۔ رام مندر کی تعمیر سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک کے کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے کا مظہر ہے۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ایودھیا آمد پر نائب وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ’’ ایودھیا میں ہم ادھو ٹھاکرے کا استقبال کرتے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 11:10 AM IST

اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے انہیں اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں لگ جانے کی اپیل کی ہے جس میں امبیڈکر نگر کی جلال پور اسمبلی سیٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کےعوام نے ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کو ناکار دیا ہے۔ جتنا کام 15 سالوں میں نہیں ہوا تھا اتنا کام ریاست کی یوگی حکومت نے دو سالوں کے اندر کرکے دکھائے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 11:10 AM IST