رام مندر، تصویر سوشل میڈیا
رام مندر عطیات چوری معاملے کی تحقیقات میں مصروف ایودھیا پولیس کو 3 ملزمان کی ریمانڈ مل گئی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں 3 ملزمان کو ایک دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس اب تینوں سے پوچھ تاچھ کر کے چوری کی گئی رقم، بینک کھاتوں میں ہوئے لین دین اور دیگر مالیاتی پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی۔ عدالت نے جن ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے، ان میں لوکش مشرا، انوکلپ مشرا اور کرونیش پانڈے شامل ہیں۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس سے وابستہ دستاویزات اور مالیاتی لین دین کی چھان بین کے لیے ریمانڈ ضروری تھی۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ مندر کے چڑھاوا کا کچھ حصہ مختلف سامانوں کی خریداری اور دیگر کاموں میں استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے میں بینک ریکارڈ اور ڈیجیٹل لین دین کی جانچ سے معاملے سے جڑے نئے حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔
Published: undefined
تحقیقات کے دوران پولیس پہلے ہی ملزمان کے پاس سے بڑی مقدار میں نقدی برآمد کر چکی ہے۔ پولیس کے مطابق لوکش مشرا کے پاس سے 14.25 لاکھ روپے، انوکلپ مشرا کے پاس سے 16.82 لاکھ روپے اور کرونیش پانڈے کے پاس سے 18.07 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔ اب پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ اس رقم کا ذریعہ کیا ہے اور اس کا تعلق مبینہ عطیات چوری سے ہے یا نہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق ریمانڈ کی مدت کے دوران پولیس ملزمان سے بینک کھاتوں میں جمع رقم، جائیدادوں کی خریداری، نقدی کے استعمال اور دیگر مشکوک مالیاتی لین دین کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کرے گی۔ کرونیش پانڈے کے معاملے میں اس کی بیوی کے بینک کھاتے میں جمع 18 لاکھ روپے کو لے کر بھی سوال اٹھے ہیں۔ پولیس اس رقم کے ذریعہ کی بھی جانچ کرے گی۔
Published: undefined
دوسری جانب ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں اویناش شکلا، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، منیش کمار یادو، کرونیش پانڈے اور راماشنکر مشرا کے خلاف پہلی نظر میں ثبوت ملنے کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اب پولیس ریمانڈ کے دوران حاصل کردہ معلومات اور بینک ریکارڈ کی بنیاد پر معاملے کی آگے کی کڑیاں جوڑنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران کچھ مزید اہم انکشافات ہو سکتے ہیں اور معاملے میں اضافی برآمدگی کا بھی امکان ہے۔ رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined