
ملکارجن کھڑگے اور جے پی نڈا راجیہ سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے
تصویر سوشل میڈیا
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 8 اگست کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی واقع رام لیلا میدان میں ہوئی ’وجے شنکھ ناد ریلی‘ کی تھی۔ کھڑگے ریلی کر کے واپس دہلی آ گئے، لیکن اب رام لیلا میدان میں ’شدھی کرن‘ پوجا کی خبر سرخیوں میں ہے، جس پر کانگریس نے اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس معاملہ پر آج پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔
آج راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران ایوان میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’میں اپنے درج فہرست ذات (ایس سی) ہونے کو ایشو نہیں بناتا، لیکن ’شدھی کرن‘ واقعہ سے میری توہین کی گئی ہے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔