قومی خبریں

ممبئی میں زبردست بارش، اسکول بند کرنے کا اعلان، ہائی ٹائڈ الرٹ

ممبئی میں زبردست بارش جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی پوری طرح متاثر ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ممبئی والوں کو جلد کوئی راحت نہیں ملنے والی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی میں زبردست بارش جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی پوری طرح متاثر ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ممبئی والوں کو جلد کوئی راحت نہیں ملنے والی ہے۔ ادھر، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی بارش کا سلسلہ یوں ہی برقرار رہے گا۔ مستقل بارش کی وجہ سے ممبئی کے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق زبردست بارش کی وجہ سے تمام اسکول بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دراصل، اسکول کے بچے گھٹنوں گھٹنوں پانی میں اسکول جانے کی کوشش کر رہے تھے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

سیان اور ماٹنگا کے درمیان ریلوے ٹریک پر پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے لوکل ٹرین سست رفتار سے چل رہی ہیں۔ دور دور تک پانی بھرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنی گاڑی چلانے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دادر ایسٹ میں بھاری بارش کی وجہ سے سڑکیں سمندر نظر آ رہی ہیں اور اس میں اسکولی بچے سڑک پر ہی سویمنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

چرچ گیٹ اور مرین لائن کے درمیان اوور ہیڈ وائر پر بانس گرنے سے لوکل ٹرین کی سروس ٹھپ ہو گئی ہے ۔ اس کو ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے۔ دریں اثنا امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ آج حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں کیونکہ خبر ہے کے 12 بج کر 52 منٹ پر سمندر کی لہروں میں شدت آ سکتی ہے، لہذا رات کو ہائی ٹائڈ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہائی ٹائڈ کی وجہ سے شہر کے پانی کی نکاسی پوری طرح متاثر ہو سکتی ہے اور پورے شہر میں پانی کے جماؤ کا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب بارش نے وہاں پر معمولات زندگی کو مفلوج کیاہے، بارش تقریباً ہر سال یہاں کے لوگوں کا جینا محال کر دیتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined