قومی خبریں

مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب سے ہاہاکار، 84 افراد ہلاک

مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اب تک 84 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہر ممکن امداد کی یقین دہائی کرائی ہے

ممبئی میں بارش / یو این آئی
ممبئی میں بارش / یو این آئی STR/Nitin Lawate

ممبئی: مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہے، جس کے سامنے ہر کوئی بےبس اور لاچار نظر آ رہا ہے۔ مہاراشٹر میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 84 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے 6 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ناسک اور ناگپور میں سب سے زیادہ بتاہی نظر آ رہی ہے۔ ندیاں اپھان پر ہیں اور سیلاب میں عمارتیں اور گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔

Published: undefined

ادھر، گڑھ چرولی اور اکولا میں بھی سیلاب نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ لوگوں کے گھروں میں بھی پانی بھر گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے گڑھ چرولی میں سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اکولا میں ندیوں کے بہہ جانے کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلاب کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے پالگھر، ناسک، رائے گڑھ، پونے، ستارا اور کولہاپور میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ فی الحال انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ناسک شہر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش کی وجہ سے منگل کو اسکول اور کالج بند رہے۔ لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ناسک شہر میں منگل کی صبح 8.30 بجے تک 24 گھنٹوں میں 97.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ تاہم بعد میں بارش کچھ دیر کے لیے رک گئی جس سے لوگوں کو راحت ملی۔ اس سے پہلے پیر کو ضلع کے سپت شرنگی مندر کے قریب بہت تیز بارش ہوئی۔ مندر کی سیڑھیوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے چھ عقیدت مندوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined